یہودیوں کی مغربی یورپ سے اسرائیل نقل مکانی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔
اسرائیل کے ایک غیرسرکاری ادارے کے مطابق نقل مکانی کی سب سے بڑی وجہ ان کے خلاف بڑھتے ہوئے حملے ہیں۔
جیوئش
ایجنسی کے مطابق سن2015 میں9 ہزار 8 سو80 یہودی اسرائیل گئے جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابقسال2015 میں نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد میں سے 8 ہزار یہودی فرانس میں مقیم تھے جو اب اسرائیل میں رہائش اختیار کر چکے ہیں۔